اسلام آباد‘وفاقی پولیس کی کارروائی ‘دو منشیات سمگلر خواتین گرفتار ‘ساڑھے 6کلو سے زائد چرس برآمد ‘ مقدمات درج

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) وفاقی پولیس نے تھانہ نون کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات سمگلر خواتین گرفتار کرکے ساڑھے چھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق تھانہ نون پولیس نے کارروائی کے دوران دو منشیات سمگلر خواتین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خواتین صبا قمر اعجاز اور فرح شکیل سے ساڑھے چھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :