لاہور‘ احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل میں گرفتار حماد ارشد اور بریگیڈئیر (ر) قدیر بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل میں گرفتار حماد ارشد اور بریگیڈئیر (ر) قدیر بٹ کو نو اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

نیب نے ہفتے کے روز ڈی ایچ اے سٹی اراضی کے اربوں روپے کے سکینڈل میں گرفتار حماد ارشد اور بریگیڈئیر (ر) قدیر بٹ کو احتساب عدالت کے جج خاقان بابر کے رو برو پیش کیا ۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نو اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :