ایوی ایشن ڈویژن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی بحالی کیلئے حکومت سے 100ارب روپے مانگ لئے

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) ایوی ایشن ڈویژن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی بحالی کے لئے حکومت سے 100ارب روپے مانگ لئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے حکومت کو سفارش کی گئی ہے کہ پی آئی اے کو ریلوے کی طرز پر پیکج دیا جائے۔ پی آئی اے کی بحالی کیلئے ایک کھرب روپے دیئے جائیں۔ یہ پیسے مالی سال 2016-17کے بجٹ میں مختص کئے جائیں۔ رقم سے قرضوں کی ادائیگی کی جائیگی اور نئے جہاز خریدے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :