وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی فضلی کی ملاقات

راء کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات چیت

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی فضلی نے ملاقات کی،ملا قات میں وزیرِداخلہ نے ایرانی ہم منصب سے راء کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ایرانی ہم منصب عبد الرضا رحمانی فضلی نے پنجاب ہاوٴس میں ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات،سیکیورٹی کی شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے، مشترکہ بارڈ کی بہتر اور موثر نگرانی کے حوالے سے اقدامات،منظم جرائم، منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں معاونت، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیرِداخلہ چوہدری نثار نے ایرانی ہم منصب سے راء کے ایجنٹ کی گرفتاری اور ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے حقائق پر بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :