طارق روڈ پرسونے کی دکان سے ڈکیتی کاملزم سکھر سے گرفتار

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) طارق روڈپرسونے کی دکان سے ڈکیتی کاملزم سکھر سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونیوالی گاڑی بھی برآمدکرلی گئی ہے، جبکہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈکیتی کی منصوبہ بندی گلستان جوہر کے فلیٹ میں کی تھی۔

(جاری ہے)

گرفتارملزم کی نشاندہی پرشکارپور،لاڑکانہ اورحیدرآبادمیں بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :