سندھ حکومت کامزیدکیسز فوجی عدالتوں میں بھیجنے کافیصلہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) سندھ حکومت نے سنگین دہشت گردی میں ملوث ملزموں کے خلاف مزید کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے محکمہ داخلہ نے سمری منظوری کیلئے سید قائم علی شاہ کو بھجوا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے دہشت گردی کے مزید مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی سمری منظوری کیلئے وزیراعلی قائم علی شاہ کو ارسال کردی ہے ۔

مجموعی طور پر سات کیس فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے جو مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں کراچی جیل توڑنے ، ایئرپورٹ حملہ ، سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ ،ایس پی چودھری اسلم حملہ کیس ، سی آئی اے سینٹر پر حملہ ، رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کی بس پر حملہ اور ایس ایس پی فاروق اعوان پر حملے کے مقدمات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :