ڈاکٹر عاصم کیخلاف دو ریفرنس کی سماعت ، 7اپریل کو فرد جرم عائد ہو گی

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف دو ریفرنس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ، گزشتہ سماعت میں ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے پر عدالت کا جیل حکام پر اظہار برہمی ، آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی ۔ڈاکٹر عاصم پر ایک ریفرنس میں 13 ارب روپے کی کرپشن اور دوسرے ریفرنس میں 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ۔

(جاری ہے)

سماعت میں ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹراعجاز فاطمہ اور بھائی عارف حسین ، ماہر نفسیات ڈاکٹر ہارون اور کینیڈا کے قائم مقام ہائی کمشنر اینڈریو ٹرنر بھی موجود تھے ۔جیل حکام نے ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا ۔ ریفرنس کی نقول ڈاکٹر عاصم کے وکلا کو فراہم کر دی گئیں ۔ عدالت نے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :