ورلڈ ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 146رنز کا ہدف

ہفتہ 26 مارچ 2016 16:13

ورلڈ ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 146رنز کا ہدف

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی مین راؤنڈ کے گروپ ٹو میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 146رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ ایڈن گارڈنز ،کولکتہ میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہاا ور نکولس محض 7رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔ ولیمسن اور منرو نے دوسری وکٹ کے لیے ٹیم کوسہارا دیا تاہم منرو 25اور ولیمسن 42رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

کورے اینڈرسن بھی اپنا جادو جگانے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔ گرانٹ ایلیٹ بھی کچھ خاص نہ کرسکے اور 9رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے ۔ روس ٹیلر نے کچھ دیر کے لیے بنگالیوں کے اوسان خطا کیے تاہم 28رنز پر ان کی ہمت بھی جواب دے گئی ۔مچل سینٹر کا سفر بھی محض 3رنز تک محدود رہا ۔میکلینگھن نے آخری گیند پر چھکا مار کر نیوزی لینڈ کا سکور 145رنز تک پہنچایا ، بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض نے 5،الامین نے 2اور مشرفی نے ایک شکار کیا ۔