آفریدی کا کشمیریوں کی پاکستان کیلئے سپورٹ متعلق بیان بی سی سی آئی کے گلے کی ہڈی بن گیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:46

آفریدی کا کشمیریوں کی پاکستان کیلئے سپورٹ متعلق بیان بی سی سی آئی کے ..

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کا کشمیریوں کی پاکستان کیلئے سپورٹ سے متعلق بیان بی سی سی آئی کے گلے کی ہڈی بن گیا ، آئی پی ایل چیئر مین راجیو شکلا نے آفریدی کو اس بیان کو سیاست میں انٹری کے لیے استعمال کرنے کا طعنہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے موہالی اور کولکتہ میں ملنے والی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس دوران انہو ں نے ایک بار پھر کشمیر سے پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے آنے والوں کا دوبارہ شکریہ ادا کیا ، ان کا یہ بیان آئی پی ایل کے چیئر مین راجیو شکلا کو ہضم نہیں ہوسکا جنہوں نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفریدی کے اس بیان سے انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یا تو وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں اپنی ٹیم کی ناقص کاکردگی کے باعث شدیددباؤ میں ہیں اور یا پھر ان کا ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا ارادہ ہے ۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلا ف میچ سے پہلے رمیز راجہ کے سوال کے جواب میں بھی کشمیری عوام کی سپورٹ پر انکا شکریہ ادا کیا تھا جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر جل بھن گئے تھے ۔