ورلڈٹی20سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج ٹولیوں کی صورت میں وطن واپس آئیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 15:33

ورلڈٹی20سے باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج ٹولیوں کی صورت ..

موہالی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی20میں قومی ٹیم ناقص پرفارمنس کے بعد گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہرہوگئی، قومی کھلاڑی آج ٹولیوں کی صورت میں رات کی تاریکی میں وطن لوٹیں گے۔ کپتان شاہد آفریدی ٹیم کے ہمراہ نہیں ہونگے وہ دبئی میں قیام کے بعد پاکستان آئیں گے۔چھٹے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم تینوں شعبوں میں بری طرح فلاپ ہوئی،بیٹنگ تو ایک میچ کے بعد چلی ہی نہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کا اہم ہتھیار بولنگ لائن بھی کوئی کمال نہ دکھاسکا۔نتیجہ پاکستان گروپ میچزمیں ہی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ناقص پرفارمنس کے بعد قومی کھلاڑی آج شب ٹولیوں کی صورت میں براستہ دبئی وطن لوٹیں گے۔سات کھلاڑی لاہور، پانچ کھلاڑی کراچی جبکہ دو کھلاڑی اسلام آباد کی فلائٹ پکڑیں گے۔ذرائع کے مطابق کپتان شاہدآفریدی ایک دو دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔میگا ایونٹ میں گرین شرٹس صرف بنگلادیش کیخلاف فتح حاصل کرسکے، جبکہ اسے بھارت، نیوزی لینڈ اور آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :