اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت 15 سے زائد رہنماﺅں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 26 مارچ 2016 15:26

اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت 15 سے زائد رہنماﺅں ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2016ء) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم قائد سمیت 15 سے زائد رہنماﺅں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنما رﺅف صدیقی، وسیم اختر اور قمر منصور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تینوں رہنماﺅں کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی جبکہ خواجہ اظہارالحسن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ خواجہ اظہارالحسن کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل بیرون ملک نجی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے کیس میں نامزد ایم کیو ایم قائد ، رہنما فاروق ستار سمیت 15 سے زائدرہنماوں کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔