قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:14

قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء )قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں سے مایوس عوام کے لیے کرکٹ کے میدان سے بڑی خوشخبری آگئی ہے ۔ گرین شرٹس کے لیگ سپنر یاسر شاہ پر ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر لگنے والی پابندی کا آج آخری دن ہے اور 29سالہ لیگ سپنر کل سے ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے اگلی سیریز14جولائی سے 7ستمبر تک انگلینڈ کے میدانوں میں کھیلنی ہے اور اس دوران دونوں ٹیموں کے مابین 4ٹیسٹ ، 5ون ڈے اور 1ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا ۔