ایسٹر کی مبارکباد دینے پر مسلم دکاندار کو قتل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 15:13

گلاسگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) : امن کے قیام کے لیے اپنی عوام کو ایسٹر کی مبارکباد دینے پر ایک 40 سالہ مسلمان دکاندار کو ایک ساتھی مسلمان شخص ہی نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسد شاہ نامی مسلمان دکاندار کو ایسٹر پر مبارکبادی پیغام دینے پر ایک مسلم ساتھی نے ہی چاقو کے قریباً تیس وار کر کے قتل کر دیا۔

اسد شاہ کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ داڑھی رکھے مذہبی لباس میں ملبوس ایک شخص اسد شاہ کی دکان میں داخل ہو کر ان سے مقامی زبان میں گفتگو کی جس کے بعد کچن میں استعمال ہونے والے ایک چاقو سے ان کے سر پر وار کر دیا۔ قریبی دوست فیصل نے مزید بتایا کہ اسد شاہ کی دکان سے متصل دکان میں کام کرنے والے ان کے بھائی نے حملہ آور کو ان سے الگ کرنے کی کوشش کی لیکن حملہ آور بلیڈ کے ذریعے مسلسل ان پر وار کرتا اور ہنستا رہا۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر اسے ایک انتقامی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں کہا گیا کہ اسد شاہ کی جانب سے ایسٹر کی مبارکباد اور امن کا پیغام دینا مبینہ طور پر حملہ آور کو نہیں بھایا جس کے بعد اس نے انتہائی اقدام اٹھا پر انتہا پسند ہونے کا ثبوت دیا۔ اسد شاہ نے اپنی موت سے کچھ دیر قبل ہی ایسٹر کی مبارکباد اور عوام کے لیے نیک خواہشات سے بھرا پیغام جاری کیا تھا جبکہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بھی برسلز حملوں سے متعلق اظہار خیال کر چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :