حکمرانوں کو اپنی تر جیح میں میٹرو نہیں صحت ،تعلیم کو لانا ہوگا ورنہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی ایک خواب ہی رہے گی‘ چوہدری محمد سرور

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ ملک میں کرپشن کی علامت بن چکی ہے،حکمرانوں کو اپنی تر جیح میں میٹرو نہیں صحت ،تعلیم کو لانا ہوگا ورنہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی ایک خواب ہی رہے گی،تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے،ملک میں تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہے اورعمران خان اس ملک کے عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے گے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں سابق گور نر وتحر یک انصاف کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک سے ہر صورت کرپشن ختم کر نا ہوگی اور کرپشن کرنیوالا کتنا ہی طاقت وار کیوں نہ ہو اسکے خلاف آئین وقانون کے مطابق کاروائی کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمرا ن خان کی قیادت میں متحد ہے اورآج تحریک انصاف پنجا ب سمیت چاروں صوبوں میں مضبوط ترین سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اورتحریک انصاف اقتدارمیں آکر ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پرگامزن کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کی بجائے میٹرو ٹرین کے چکروں میں پڑی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :