میامی اوپن ٹینس،اینجلیق کربر، ایلینا ویسنینا، وکٹوریہ آزارینکا اور میڈیسن کیز ویمنز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں داخل،وینس ولیمز کو شکست

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:09

میامی ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) اینجلیق کربر، ایلینا ویسنینا، وکٹوریہ آزارینکا اور میڈیسن کیز نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز دوسری رکاوٹ عبور کر لی۔ وینس ولیمز شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

میامی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں جرمنی کی اینجلیق کربر نے زہلاوو کو 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی، ایک اور میچ میں روس کی ایلینا ویسنینا نے امریکہ کی وینس ولیمز کو سخت مقابلے کے بعد 6-0، 7-6 اور 6-2 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، وکٹوریہ آزارینکا نے پوئگ کو ہرا کر دوسری رکاوٹ عبور کی۔ میڈیسن کیز نے فلپ کنز کو شکست دی۔