رافیل نڈال میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:09

میامی ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) رافیل نڈال اور فرننڈوورڈسکو پر مشتمل اسپینش جوڑی پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے میامی اوپن ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اسپینش جوڑی نے راؤنڈ آف 32 میں اینڈرس سیپی اور سیمونی بولیلی پر مشتمل اٹالین جوڑی کو شکست دی۔ میامی اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے راؤنڈ آف 32 میچ میں نڈال اور ورڈسکو نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹالین جوڑی کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔