جنوبی افریقہ کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ سیمی فائنل میں پہنچنا پہلے سے پلان تھا،سیمی

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:09

ناگپور ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنا پہلے سے پلان تھا، ٹاسک کو پورا کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، اب تمام تر توجہ سیمی فائنل پر مرکوز ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پروٹیز کو 3 وکٹوں سے ہرا کر لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹیم کو کم ہدف کے حصول میں دباؤ کا سامنا ضرور کرنا پڑا لیکن کھلاڑیوں نے جس طرح سے اسے ہینڈل کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل تک رسائی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے اب تمام تر توجہ ناک آؤٹ میچ پر مرکوز ہے، حریف ٹیم جو بھی ہوئی ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کو آخری میچ میں زیر کر کے ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔