میامی اوپن ٹینس،جوکووچ،برڈچ،فیرر اور گیسکوئٹ مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:09

میامی ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) نوویک جوکووچ، ٹامس برڈچ، ڈیوڈ فیرر اور گیسکوئٹ میامی اوپن ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

میامی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ میچ میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی پلیئر کائل ایڈمونڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ کو راجیورام کے خلاف واک اوور ملا، سپین کے ڈیوڈ فیرر نے ٹیلر فرٹز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-6 اور 6-1 سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے سپین کے البرٹ راموس کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

دیگر کھیلے گئے میچز میں مرین کلچ، ڈومینک تھائم، ڈیوڈ گوفن، جائلز سیمن، وکٹر ٹرائیکی، فرننڈو ورڈسکو، سٹیوجانسن فتح یاب ہو کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔