خطے کی ترقی کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی اور فضائی رابطوں میں اضافہ ہونا چاہئیے ،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے خوش گوار تعلقات کا خواہش مند ہے، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے، پاکستان ایران سے بجلی کی خریداری پر غور کر رہا ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 26 مارچ 2016 15:03

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ خطے کی ترقی کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی اور فضائی رابطوں میں اضافہ ہونا چائیے،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے خوش گوار تعلقات کا خواہش مند ہے، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے، پاکستان ایران سے بجلی کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو یہاں ایران کے صدر حسن روحانی سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تجارت ، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون اور مواصلاتی رابطوں میں اضافے پر اتفاقکیا گیا ۔ ایوان صدر آمد پر صدر مملکت نے مرکزی دروازہ پر آکراپنے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہپاکستان ایران سے بجلی کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔دونوں صدور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا ۔صدر ممنون مملکت نے ایرانی صدر حسن روحانی کو نوروز اورایران کے خلاف عائد بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے پر ایرانی صدر کو مبارک باد بھی دی۔صدر ممنون حسین نے کہا کہخطے کی ترقی کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی اور فضائی رابطوں میں اضافہ ہونا چائیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے خوش گوار تعلقات کا خواہش مند ہے، پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے افغانستان میں امن ضروری ہے، توقع ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد ہو گا۔ایرانی صدر نے نیپاکستان میں پر تپاک خیر مقدم اور مہمان نوازی پر صدر ممنون حسین کا شکریہ کیا۔

صدر روحانی نے کہا کہدونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہونا چاہیے، پاکستان ہمارا برادر دوست ہے،دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں، پاکستان اور ایران کے درمیان قدرتی وسائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ صدر روحانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کاروائی کرنی چاہیے۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔ملاقات میں ایرانی صدر نے شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کو زبردست خراج عقیدتپیش کیا، انہوں نے کہا کہپاک ایران رشتوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں۔حسن روحانی نے کہاکہ پاک ایران بینکوں کی شاخیں دونوں ملکوں میں قائم ہونی چاہیں۔ پاکستان نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ خطے کے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ پاکستان اور ایران کی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے امن کی علامت بن جانی چاہیے۔