فرنٹئیر کور بلوچستان کے58ویں بیج کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ، 4476جوانوں کی تربیت مکمل

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:50

کوئٹہ۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) فرنٹےئر کور بلوچستان کی58ویں بیج کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ لورالائی ٹریننگ سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پریڈ میں تربیت مکمل کر نے والے 4476جوانوں نے حصہ لیا۔مہمان خصوصی جناب لیفٹنٹ جنرل عامریاض کمانڈرسدرن کمانڈ پریڈ گراوٴنڈ پہنچے تو چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے ملک سے وفاداری کا حلف اُٹھاتے ہوئے مادر وطن کی سرحدوں کی دفاع اور اپنی ذمہ داریوں کو پوری لگن اور محنت سے ادا کرنے کا عہد کیا۔مہمان خصوصی نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔بہترین مجموعی کارکردگی کا اعزاز ریکروٹ محمدرضوان نے حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بہترین چیمپےئن کمپنی کا اعزازطفیل کمپنی کو دیا گیا۔

ٹریننگ سنٹر لورالائی کے چیف انسٹرکٹر لیفٹیننٹ کرنل احسن جہانگیر نے تربیت کے مختلف مراحل کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامریاض نے پریڈ کے بلند معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے جوان فرنٹےئر کوربلوچستان کی روشن روایات کو برقرار رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام میں فرنٹےئر کورکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اس لیے بلوچستان کے زیادہ سے زیادہ نوجوان فرنٹےئر کور میں شمولیت اختیار کرکے قومی یکجہتی اور دفاع وطن کی ذمہ داری میں اپنا کردار اداکریں۔

انہوں نے آخر میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ قوم کی توقعات پر پورا اُتریں گے اور محنت،ہمت اور جذبے سے اپنی تمام ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے ادا کریں گے۔تقریب کے آختتام میں مارچ پاسٹ ہوا مہمان خصوصی نے سلامی لی ۔تقریب میں قبائلی عمائدین ،صوبائی وزراء،معتبرین ،اعلیٰ سول اور فوجی حکام اور تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے والدین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :