ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل ،حماد ارشد اور بریگیڈئیر (ر) قدیر بٹ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے سٹی اراضی سکینڈل میں گرفتار حماد ارشد اور بریگیڈئیر (ر) قدیر بٹ کو نو اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

نیب نے گزشتہ روز ڈی ایچ اے سٹی اراضی کے اربوں روپے کے سکینڈل میں گرفتار حماد ارشد اور بریگیڈئیر (ر) قدیر بٹ کو احتساب عدالت کے جج خاقان بابر کے رو برو پیش کیا ۔ عدالت نے ملزمان کو چالان کے ساتھ دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نو اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :