اشتعال انگیز تقاریر ‘متحدہ کے15 رہنماؤں کیناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

خواجہ اظہارالحسن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم قائد سمیت 15 سے زائد رہنماؤں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی ‘ وسیم اختر اور قمر منصور انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کردی ‘ خواجہ اظہارالحسن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔خواجہ اظہارالحسن کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے موکل بیرون ملک نجی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے کیس میں نامزد ایم کیو ایم قائد ، رہنما فاروق ستار سمیت 15 سے زائدرہنماوں کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :