چین پاکستان اقتصادی راہداری سے قوم کی تقدیربدل جائیگی ‘گور نر خیبر پختونخوا

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:33

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہاہے کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی روٹ پر کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں خیبرپختونخواء کے گورنر اقبال ظفرجھگڑا نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے قوم کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پورے خطے کے حالات بدل جائیں گے۔گورنر نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :