بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور بھارت میں پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

بھارت پاکستان میں اپنی مداخلت بند کرے ‘مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:33

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) بلوچستان سے بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارتی ریاست راجستھان میں خواتین اور بچوں سمیت 35 پاکستانیوں کو گرفتارکرنے اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کیخلاف بلوچستان کے لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور ضلع قلات کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس میں شہریوں نے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قلات کے مختلف شہروں میں مظاہرو ں کے دوران پاکستان میں بھارت کی مداخلت پر شہری سراپا احتجاج بن گئے اور سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہروں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت مخالف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت پاکستان میں اپنی مداخلت بند کرے ۔

متعلقہ عنوان :