امریکہ نے پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت کے حوالے سے ترمیمی قرار داد کی توثیق کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا

پاکستان نے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے ‘پاکستانی سفیر

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) امریکہ نے پاکستان کے جوہری مواد کی حفاظت کے حوالے سے ترمیمی قرار داد کی توثیق کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیدیا امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا ایک بریفنگ میں نے کہاکہ امریکہ پاکستان کے 21 مارچ کو کئے گئے اعلان کو خوش آئند سمجھتاہے جس میں 2005 میں ہونے والے کنونشن میں جوہری موادکی طبعی حفاظت کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے اگلے ہفتے ہونے والی جوہری حفاظتی کانفرنس کامیاب ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگرپاکستان ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ کاغذی کارروائی مکمل کرلے تو صرف آٹھ مزید ممالک سے اس کی توثیق کرانا ہوگی جس سے یہ قرار دادعملی طور پر اپنا کام شروع کردے گی۔ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی تنظیم میں پاکستا ن کی مستقل سفیر عائشہ ریاض نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کو توثیقی کاغذات جمع کراتے ہوئے کہا کہ اس قرار داد کی توثیق اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دارایٹمی ریاست ہے، جس نے بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :