امریکی منڈی میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:26

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) امریکی منڈی میں کاٹن کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آئی سی ای کے تحت کاٹن کے مستقبل کے سودے 1.5فیصد کی کمی کیساتھ 57.72سینٹ فی پاونڈ میں طے پائے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے اختتام پر قیمتوں میں مجموعی طورپر 0.98فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 84ہزار سے زائد گانٹھوں کا کاروبارہوا۔