کراچی ایکسپو میں پہلی چار روزہ ٹیکسٹائل میگا نمائش 7 اپریل سے شروع ہو گی

ملکی وغیر ملکی 400 سے زائد کمپنیوں کی شرکت متوقع

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:25

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) کراچی ایکسپو میں پہلی چار روزہ ٹیکسٹائل میگا نمائش 7 اپریل سے شروع ہو گی۔ کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ملک کی اقتصادی و صنعتی ترقی کے حوالے سے ٹیکسٹائل نمائش کا انعقادخو ش آئند بات ہے، اس سے ملک کی صنعتی ترقی خا ص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت کی ترقی کے مواقع پیدا ہو نگے۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے ایک اجلاس میں نمائش کی کامیابی سے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کئے گئے ۔

فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن شرقی ایکسپو جانے والے راستوں کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کریگی۔ نمائش میں 100سے زائد ملکی اور300 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں ومہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :