رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ویت نامی چاول کی برآمد میں نمایاں اضافے کا امکان

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:23

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ویت نامی چاول کی برآمد میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ویت نام کی وزارت زراعت کی طرف سے جاری تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے اختتام تک چاول کی ملکی برآمد کا حجم 1.59 ملین ٹن تک پہنچ جائیگا۔

(جاری ہے)

یہ شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 41.6 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے لے کرمارچ تک کے عرصے میں زیادہ تر چاول انڈونیشیا، چین اور فلپائن کو برآمد کی گئی ہے اور اس سے 692 ملین ڈالر ریونیو حاصل ہوگا۔ پانچ فیصد ٹوٹا چاول کی برآمد بھی جاری ہے اور اس کی قیمتیں 385 سے لیکر 390 ڈالر فی ٹن کے درمیان رہیں۔ جو گزشتہ پانچ مہینوں کی بلند ترین سطح ہے۔