سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم نے 462 ارب کی کرپشن کیس میں ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے میں درخواست دائر کر دی

ہفتہ 26 مارچ 2016 14:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے نیب سے پانچ اپریل کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے 462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے انور منصور نے ضمانت دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ڈاکٹر عاصم کو پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔عدالت نے نیب سے پانچ اپریل کو جواب طلب کر لیا۔