گرفتار ’را‘ ایجنٹ کراچی ، بلوچستان کے دہشتگردوں سے رابطے میں تھا، ذرائع

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کے ایجنٹ سے کی جانے والی تفتیش میں ذرائع کے مطابق بھارتی ایجنٹ بلوچستان کے علیحدگی پسند گروپوں سے تعلقات کے علاوہ کراچی میں شدت پسندوں سے رابطے میں تھا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے شہروں تربت اور پنجگور کی سرحد سے گرفتار ’را ‘کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو نے تفتیش میں مزید انکشاف کیا کہ کراچی سمیت سندھ میں فسادات پھیلانے کے لیے کئی میٹنگز ہوچکی ہیں ‘وہ تخریبی کارروا ئیوں کے لیے مقام کا تعین کرنے میں بھی ملوث تھا،ذرائع کے مطابق پاکستان نے بلوچستان سے ’را‘ کے ایجنٹ کی گرفتاری اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھا دیااور امریکہ سمیت کئی عالمی طاقتوں کو ’را ‘کی پاکستان میں سرگرمیوں سے آگاہ کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :