لودھراں ‘ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے ‘اسلحہ اور خود کش جیکٹس برآبد

ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے ‘ حکام

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:59

دنیا پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) لودھراں کے علاقہ آدم واہن میں سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے کاوٴنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو اطلاع ملی کہ لودھراں کے علاقہ میں 4 دہشت گرد موجود ہیں جس پرکاوٴنٹر ٹیررازم والوں نے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی ‘جوابی کارروائی پر چاروں دہشت گرد مارے گئے ‘اطلاعات کے مطابق ملزموں سے خودکش جیکٹس، بھاری مقدار میں اسلحہ اور ہینڈگرنیڈ بھی برآمد ہوا ہے، ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :