بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری غیر ملکی داخل اندازی کا ثبوت ہے ‘ گور نر سندھ

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری سے غیر ملکی دخل اندازی کا ثبوت مل گیا ہے، یہ پاکستان کیلئے بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایمپریس مارکیٹ پروجیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ را کے ایجنٹ کی گرفتاری سے پاکستان کو موقع ملا ہے کہ وہ اپنا نقطہ نظر عالمی سطح پر رکھے۔پاک سرزمین پارٹی سے متعلق سوال پر گورنر سندھ نے کہاکہ وہ اس معاملے کو ابھی دیکھ رہے ہیں اور سوچ و بچار کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :