یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:49

پیرس ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) یورپی منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یورپی میڈیا کے مطابق یورو نیکسٹ کے تحت ملنگ کیلئے گندم کی قیمتوں میں 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل کے سودے 155 یورو فی ٹن میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل قیمتیں 152 یورو تک گر گئی تھیں ۔ ہیمبرگ کی مارکیٹ میں بھی گندم کی قیمتوں میں استحکام کی صورتحال دیکھنے میں آئی ا ور 12 فیصد پروٹین پر مشتمل گندم کے مستقبل کے معاہدے ایک یورو فی ٹن کے اضافے سے طے پائے گئے۔

متعلقہ عنوان :