سوئٹزرلینڈ کی وینزویلا کی آئل کمپنیوں کا ریکارڈ امریکہ کو فراہم کرنے پر آمادگی

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:49

زیورخ ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) سوئٹزرلینڈ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے بعد وینزویلا کی آئل کمپنیوں کا ریکارڈ امریکہ کو فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے ریگولیٹرز کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے وینزویلا کی کمپنیوں پر منی لانڈرنگ کے الزامات کے تناظر میں وینزویلن کمپنی کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

امریکہ نے اٹھارہ بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ امریکی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ وینزویلا کی کمپنی نے پرکشش کنٹریکٹ حاصل کرنے کیلئے ایک ارب ڈالر کی رشوت دی ہے۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں بینک کاؤنٹس کی تفصیلات متعلقہ امریکی حکام کو فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :