کرس گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:44

کرس گیل ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

ناگپور ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بلے باز کرس گیل ٹی ٹونٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے، انہیں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید دو چھکوں کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

گیل کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے اب تک 48 میچز میں 98 چھکے لگا رکھے ہیں اور انہیں کیریئر کے سو چھکے مکمل کرنے کیلئے دو چھکوں کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ رواں ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں افغانستان کے خلاف آخری گروپ میچ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ گیل نے اب تک 1510 رنز بنا رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :