ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں کل مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:43

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں کل مزید دو میچز کھیلے جائیں گے

موہالی،چنائی ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں اتوار کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کا بھارت سے ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری میگا ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، اسی سلسلے میں اتوار کو دو اور پیر کو آخری گروپ میچ کھیلا جائے گا۔ آج کھیلے جانے والے میچز میں پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کل کھیلے جانے والے آخری میچ میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :