ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری،قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا

آصف، سجاد، بلال اور سہیل چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:43

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) آئندہ ماہ قطر میں شیڈول 32 ویں ایشین سنوکر چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ چیمپئن شپ 16 سے 23 اپریل تک دوحہ، قطر میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں محمدآصف، محمدسجاد، سہیل شہزاد اور محمدبلال ملک کی نمائندگی کریں گے، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کیوئسٹس نے اسلام آباد میں مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے تربیتی کیمپ سے بہت فائدہ ہو گا اور اب ہم بھرپور تیاری کے ساتھ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج دیں۔

متعلقہ عنوان :