دوسرا ترک پلاسٹ ویٹرنز کرکٹ گولڈ کپ ،عامر کیبلز نے وائٹل سٹارز کو 43 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) دوسرا ترک پلاسٹ ویٹرنز کرکٹ گولڈ کپ کے دوران عامر کیبلز نے وائٹل سٹارز کو 43 رنز سے ہرا دیا افضل شاہ مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے ترک پلاسٹ ویٹرنز گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ عامر کیبلز اور وائٹل سٹارز کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ عامر کیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ظہور الٰہی نے 72، احمد شہباز 27، شاہد اکرم 31 اور افضل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 1 چھکے کے مدد سے 96 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ وائٹل سٹارز کی طرف سے سجاد اکبر نے 2/38، عدنان بٹ 1/49، شفقت علی 1/63 اور شبیر خان نے 1/56 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں وائٹل سٹارز 29.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز بنا سکی۔ کامران خان نے 65، طارق رمضان 33، شفقت علی 31 اور محمد زاہد نے 20 رنز بنائے۔ عامر کیبلز کی طرف سے شکیل ملک نے 3/46، ریحان رؤف 2/34، جمشید علی 2/36 اور امیتاز تارڑ نے 1/32 وکٹ حاصل کیں۔ رانا سہیل منظور ، قیصر وحید ایمپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے افضل شاہ کے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :