لاہور ایئرپورٹ پر بذریعہ کورئیر ہالینڈ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس نے بذریعہ کورئیر بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کورئیرز کی بیرون ملک روانگی سے قبل جانچ پڑتال کے دوران اے این ایف حکام نے ہالینڈ بھجوائے گئے ایک مشکوک پارسل کو کھولا تو اس میں سے ہیروئن برآمد ہوئی۔اے این ایف حکام کا کہنا ہے وہاڑی سے بھجوائے گئے پارسل سے ملنے والی ہیروئن کا وزن ایک کلو گرام ہے اور اس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔دوسری جانب وہاڑی پولیس نے اے این ایف کی اطلاع پر پولیس نے منشیات بھجوانے والے ملزم اورمحکمہ ڈاک کے کلرک کوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :