وزیر اعلی سندھ نے زہریلی شراب کے سبب ہلاک افراد کے لیے امداد کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 13:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء) : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے زہریلی شراب پینے سے سے ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے فی کس دو، دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے لواحقین کے لیے امداد کا اعلان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹنڈومحمد خان کے علاقہ کریم آباد کالونی میں کچی شراب پینے سے 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک افراد میں خواتین بھی شامل تھیں، زہریلی شراب پینے سے ہلاک اور متاثر ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ہندو برادری سے تھا جو کہ دیوالی کے تہوار کی آمد کی خوشی میں جشن منا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :