سعودی حکام نے غیرملکیوں‌کو ڈرائیونگ ویزا کے اجرا پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 مارچ 2016 13:15

سعودی حکام نے غیرملکیوں‌کو ڈرائیونگ ویزا کے اجرا پر بھی پابندی عائد ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 مارچ 2016ء): سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ کے شعبے میں ملازمت کے لیے ویزے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری اور نجی شعبوں میں سعودی شہریوں کے لیے نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت محنت اور مواصلات کےمابین معاہدہ وزارت محنت کے مختلف شعبوں کی ملازمتوں اور کاروباروں کو سعودیڈائز (سعودی شہریوں کو سونپنے) کرنے کے نئے پروگرام کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت محنت نے اس پروگرام کو ''رہ نما مقامیت'' کا نام دیا۔ جس کے تحت سعودی عرب کی دونوں وزارتوں، وزار محنت اور وزارت مواصلات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مارکیٹ میں نئی ملازمتوں کی ضرورت کا اندازہ لگانے کے لئے ایک تحقیق کی جائے گی اور کرائے پر حاصل کی جانے والی گاڑیوں کو ہول سیل اور ریٹیل کے شعبے سے نکال کر ٹرانسپورٹ کے زمرے میں ڈال دیا جائے گا۔علاوہ ازیں اس معاہدے کے تحت مذکورہ وزارتوں کے مابین ٹرانسپورٹ کی تمام سرگرمیوں کا معیار طے کر لیا جائے گا جس میں شہروں کے درمیان اور بیرون ملک سامان اور مسافروں کی نقل وحرکت شامل ہو گی۔