ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ناکامی سمیٹنے والی قومی ٹیم نے وطن واپسی کا شروع کردیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:12

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ناکامی سمیٹنے والی قومی ٹیم نے وطن واپسی کا شروع کردیا

نئی دلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) قومی پاکستان کرکٹ ٹیم موہالی سے بھارتی دارالحکومت نئی دلی کیلئے روانہ ہوگئی ہے جہاں سے وہ آج دن ڈھائی بجے نئی دلی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی 20 سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم نے وطن واپسی کا سفر شروع کردیا ہے ، کھلاڑی پہلے نئی دلی پہنچیں گے جہاں سے وہ دوپہر ڈھائی بجے دبئی کیلئے روانہ ہوں گے اور شام 5 بجے وہاں لینڈ کریں گے ، گرین شرٹس وہاں سے کراچی کی فلائٹ پکڑیں گے اور رات 9 بجے کراچی پہنچیں گے ۔ کراچی سے تمام کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کی راہ لیں گے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رات ڈیڑھ بجے لاہور پہنچیں گے ۔