بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:06

لندن+ نیویارک ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے سودے 1212.20 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

یہ 26 فروری کے بعد سونے کی کم ترین سطح ہے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1221.60 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔ ماہرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کی وجہ سے سونے کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :