عالمی منڈیوں میں ایل این جی کی قیمتوں میں استحکام

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:06

میلان ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) عالمی منڈیوں میں ایل این جی کی قیمتوں میں استحکام کی صورتحال جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ایشیائی ٹریڈ میں ایل این جی کی مئی کیلئے خریداری کے معاہدے 4.50 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق ارجنٹائن، تھائی لینڈ، تائیوان اور مصر کی مارکیٹوں کی صورتحال جوں کی توں ہے اس وجہ سے قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آرہا ہے۔