قومی کرکٹ ٹیم میں دھڑے بندیوں کو ہوا دینے والی اہم شخصیت کا نام سامنے آگیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:01

قومی کرکٹ ٹیم میں دھڑے بندیوں کو ہوا دینے والی اہم شخصیت کا نام سامنے ..

لاہور ، قومی کرکٹ ٹیم میں گروپ بندیوں کی خبریں اب زبان زد عام ہیں اور اطلاعات کے مطابق کئی کھلاڑی کپتان بننے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں جس نے ٹیم کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے اور اب ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ٹیم کے اندار ان گروپ بندیوں کو ہوا دینے والی اہم شخصیت کا نام بھی سامنے آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف کامیڈین سہیل احمد المعروف ’عزیزی‘ نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ٹیم میں گروپ بندیوں کے انکشاف کے بعد اعلیٰ حکومتی شخصیت نے تحقیقات کا حکم دیا کہ یہ معاملہ کب اور کیوں شروع ہوا ؟ انہوں نے اشارہ دیا کہ جب ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی کے درمیان پی سی بی کی چیئرمین شپ کیلئے جنگ جاری تھی تو نجم سیٹھی نے ٹیم کی ہمدردیاں سمیٹنے کے لیے ٹیم کے تقریباً ہر کھلاڑی سے الگ الگ ملاقات کی اور چار کھلاڑیوں کو کپتانی سونپنے کا سبز باغ بھی دکھایا ۔

عزیزی کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی ، عمر اکمل ، احمد شہزاد اور شعیب ملک سے الگ الگ ملاقاتوں میں انہیں کپتان بنانے کا لالچ دیا تھا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج یہ چاروں کھلاڑی اپنے تئیں کپتان بنے پھرتے ہیں اور ایک دوسرے کی ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :