جاپان میں ربر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:01

ٹوکیو ۔ 26 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مارچ۔2016ء) جاپان میں ربر کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو کموڈیٹی ایکسچینج کے تحت اگست کیلئے ربر کی خریداری کے معاہدے 0.2 ین کے اضافے کے بعد 175.3 ین فی کلو گرام میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

یہ 16 مارچ کے بعد ربر کی قیمتوں کی کم ترین سطح ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ربر کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :