کراچی ‘ پولیس کی اڑھائی کروڑ تاوان کیلئے اغواء کی گئی فیملی کی بازیابی کیلئے کارروائی

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) الیاس گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران تین اغوا کارمارے گئے۔ فیکٹری مالک،اہلیہ اوردو سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا۔کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ بنگالی پاڑہ میں ایس آئی یو، سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران اغواکاروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین اغوا کارمارے گئے۔ کارروائی کے دوران فیکٹری کے مالک ،اس کی بیوی اور بیٹی کو بازیاب کرا لیا گیا۔ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق اغواکاروں نے مغوی خاندان کو تین روز قبل ڈیفنس کے علاقے سے اغوا کیا تھا۔مغویوں کی بازیابی کے لیے اغواکاروں نے اڑھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :