شعیب اختر نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:44

شعیب اختر نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی سپورٹس چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھاکہ شاہد آفرید ی کا کیریئر نمبروں کی بجائے مخالف ٹیم پر ان کی موجودگی کے اثرات کو مد نظرر کھتے ہوئے دیکھا جائے ، وہ وریندر سہواگ کی طرح کے جارح مزاج کھلاڑی تھے جو کبھی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، آفرید ی نے اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ سے پاکستان کو بہت سے میچز بھی جتوائے تاہم ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ ہر عروج کو زوال بھی آتا ہے ۔

سابق سپیڈ سٹار کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی اور ان کا کیریئر کبھی ایسے تنازعات کا شکار نہیں رہا جن کا بہت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو سامنا کرنا پڑا ،آفریدی کو بطور کپتان جتنا کچھ علم ہے وہ پاکستان کے لیے وہ سب دے رہا ہے ، ان سے اس سے زیاد ہ کی امید رکھنا زیادتی ہوگی ۔