''را'' کے گرفتار افسر نے پاکستان میں دہشت گردوں کو کروڑوں ڈالر دئیے

قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل کی ، 6 ماہ میں دو بار "را" کے سربراہ سے ملا بھارتی خفیہ ایجنسی ،را ، کے ایجنٹ کے مزید انکشافات سامنے آگئے

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مارچ۔2016ء) کل بھوشن یادیو نے ایرانی شہر چاہ بہار کی جیولرز شاپ میں بیٹھ کر کروڑوں ڈالر سے پاکستان میں دہشتگردی کا خفیہ آپریشن چلایا ، 6 ماہ میں دو بار "را" کے سربراہ سے ملا ، افغان خفیہ ایجنسی سے بھی رابطے میں تھا ہے کہ حکومت نے امریکہ سمیت چھ بڑی عالمی طاقتوں سے معاملہ اٹھا دیا ، نیٹ ورک کے مزید کئی افراد گرفتار کر لئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو جنہیں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے ان کے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں یہ انکشاف کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو نے ایرانی ساحلی شہر چاہ بہار میں جیولرز شاپ کھولی اور وہاں سے پاکستان میں کروڑوں ڈالر کا خفیہ آپریشن چلایا، "را" افسر نے قرآن پاک کی تعلیم بھی حاصل کی، کل بھوشن یادیو چھ ماہ میں دوبار "را" کے سربراہ راجندر کھنہ سے ملاقات کی ، ملزم کے انکشافات پر نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی حکومت نے معاملہ امریکہ سمیت چھ ممالک کیساتھ اٹھا دیا ہے ، تمام پاکستانی سفارتخانوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے یہ انکشاف کیا گیا کہ کل بھوشن یادیو حسین مبارک پٹیل کے نام سیایرانی ویزے پرپاکستان آیا ، ملزم کی تصویر، نیوی کا شناختی نمبر ، بھارتی پاسپورٹ اور ویزے کی کاپی بھی دکھائی گئیں۔بھارت کی پاکستان دشمنی اب ڈھکی چھپی ہے ، نہ یہ لفاظی والا معاملہ ہے ، حکومت کو چاہئیے کہ انڈین سازش کا پردہ زور و شور سے بے نقاب کرے۔

متعلقہ عنوان :