بھکر :ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں صفائی کی ابتر صورتحال ، مریضوں کا احتجاج و نعرے بازی،چیک اپ کیلےئے نہ ڈاکٹرز نہ ادویات ہیں ابترصورتحال پر وزیر اعلیٰ کاروائی کریں ، مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 26 مارچ 2016 12:33

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مارچ۔2016ء) بھکر میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کتوں کی آرام گا ہ بن گیا، صفائی کی ابتر صورتحال اور ناکافی سہولیات پر مریض اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بھکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین نے احتجاج کیا اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نہ تو چیک اپ کے لےئے ڈاکٹرز موجود ہیں اور نہ ایڈمٹ مریضوں کو ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحا ل پر کارروائی کریں۔

متعلقہ عنوان :